Posts

آدمی نے بیوی کو قتل کرکے لاش کو صوفے پر بٹھادیا، پھر اپنے بچوں سے ایسی بات کہہ دی کہ

Image
 آدمی نے بیوی کو قتل کرکے لاش کو صوفے پر بٹھادیا، پھر اپنے بچوں سے ایسی بات کہہ دی کہ چالاکی پر کوئی بھی حیران رہ جائے  امریکہ میں گزشتہ کرسمس کے روز ایک آدمی کی طرف سے اپنی بیوی کو قتل کیے جانے اور اپنی بچوں کو ایسی بات کہے جانے کی خبر سامنے آئی ہے کہ سن کر روح کانپ اٹھے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 39سالہ سفاک شخص کا نام ولیم ویلیس بتایا گیا ہے جس نے اپنی 27سالہ بیوی زازیل پریسٹن کو قتل کرکے اس کی لاش سہارے کے ساتھ صوفے پر اس طرح بٹھا دی جیسے وہ زندہ ہو۔ ملزم نے اپنے بچوں سے کہا کہ ”تمہاری ماں نے زیادہ شراب پی رکھی ہے اور اس کی وجہ سے غنودگی کی حالت میں ہے۔ تم اس کے سامنے گفٹ کھول لو۔“بچے باپ کی اس بات پر اپنی مردہ ماں کو زندہ سمجھ کر اس کے سامنے کرسمس پر ملنے والے تحائف کھولتے رہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کو شراب نوشی کے دوران جھگڑا ہونے پر اٹھا کر ہوا میں اچھال دیااور وہ شیشے کی میز پر آ گری۔سر میں چوٹ لگنے سے وہ بے ہوش ہو گئی اور اسی بے ہوشی میں اس کی موت واقع ہو گئی۔دوسری طرف ملزم کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی خودنشے کی زیادتی کی وجہ سے میز پر گری۔عدالت میں ملزم کے خلاف مقدمے کی ...

دیہات میں مویشیوں کے ساتھ زندگی گزارنے والے 2 بھائیوں نے اتنی دولت کمالی کہ بل گیٹس

Image
 دیہات میں مویشیوں کے ساتھ زندگی گزارنے والے 2 بھائیوں نے اتنی دولت کمالی کہ بل گیٹس بھی حیران پریشان رہ گئے  یورپی ملک آئرلینڈ کے دیہی علاقے میں گائیوں کے ساتھ بچپن اور لڑکپن گزارنے والے دو بھائیوں نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایسا کارنامہ کر دکھایا ہے کہ ان کی کامیابی کے متعلق جان کر بل گیٹس بھی دنگ رہ گئے۔  میل آن لائن کے مطابق ان بھائیوں کے نام پیٹرک اور جان کولیزن ہیں جن کی عمریں اس وقت بالترتیب30اور 32سال ہیں۔انہوں نے ایک دیہاتی پس منظر رکھتے ہوئے لگ بھگ ایک دہائی قبل ٹیکنالوجی کی دنیا میں قدم رکھا اور آج ان کی کمپنی کے اثاثے 70ارب پاﺅنڈ (تقریباً 152کھرب روپے)سے تجاوز کر چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پیٹرک اور جان نے 2010ءمیں ’سٹرائپ‘ (Stripe)نامی کمپنی کی بنیاد رکھی تھی جو ایک آن لائن پے منٹ پراسیسر پلیٹ فارم ہے۔ پیٹراور جان کے چھوٹے سے گاﺅں کا نام ’ڈرومینیئر‘ (Dromineer)ہے، جس کی آبادی لگ بھگ 120نفوس پر مشتمل ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی کمپنی ’سٹرائپ‘ کی قدر میں تین گنا اضافہ ہوا۔آج ہر ایک سیکنڈ میں سٹرائپ کے ذریعے اوسطاً 5ہزار ٹرانزیکشنز ہو رہی ہیں اور بینک آف انگلینڈ...

کالج ٹرپ کے پیسوں سے اپنا پہلا گانا عادت ریکارڈ کرایا ، عاطف اسلم

Image
 کالج ٹرپ کے پیسوں سے اپنا پہلا گانا عادت ریکارڈ کرایا ، عاطف اسلم   گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ انہوں نے کالج ٹرپ کے پیسوں سے اپنا پہلا گانا عادت ریکارڈ کرایا ۔ انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کے والد نے انہیں کالج ٹرپ کے لیے 50 ڈالر دیئے جس سے انہوں نیا پناپہلا گانا ریکارڈ کروایا۔ انہوں نے کہا کہ گانے کی مقبولیت کے بعد لوگ چاہتے تھے کہ وہ گلوکار کو دیکھیں کیونکہ پہلے انہوں نے صرف گانے کی آڈیو ریلیز کی تھی ۔ سامعین کے اصرار پر انہوں نے مزید رقم جمع کی اور گانے کی میوزک وڈیو ریکارڈ کی بس اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اپنے میوزک کیریئر کو آگے بڑھایا۔ Recorded his first singing habit with college trip money, Atif Aslam   Singer Atif Aslam has said that he recorded his first singing habit with the money of college trip. He said in an interview that his father gave him 50 50 for a college trip, with which he recorded his first new song. He said that after the popularity of the song, people wanted to see the singer because earlier they had only release...

جنت مرزا نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا

Image
 جنت مرزا نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا   ٹک ٹاک سٹارجنت مرزا نے بھی فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ جنت مرزا فلم تیرے باجرے دی راکھی سے ڈیبیو کریں گی۔ فلم کا پوسٹر بھی شیئر کر دیا گیا ہے جس میں جنت مرزا سلیم البیلا کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھی جبکہ صائمہ کندھے پر بچہ لیے ہاتھوں میں درانتی تھامے غصے میں دکھائی دیرہی ہیں۔فلم کی کاسٹ میں جنت مرزا، شفقت چیمہ، صائمہ اور سلیم البیلا شامل ہیں۔ Janat Mirza stepped into the film world    Tik Tak starrer Mirza also stepped into the film world. Janat Mirza will make her film debut with Tere Bajra Di Rakhi. A poster of the film has also been shared in which Janat Mirza is seen sitting on a motorbike with Saleem Al-Bella while Saima is seen angrily holding a sickle in her hands with a baby on her shoulder. Janat Mirza, Shafqat Cheema, Saima and Saleem are in the cast of the film. Bella is included.

41 سالہ آدمی کا اپنے والدین کے خلاف مقدمہ، مطالبہ کیا ہے؟ جان کر ہنسی آجائے

Image
 لندن برطانیہ میں مقیم ایک پاکستانی نژاد 41سالہ شخص نے اپنے دبئی میں مقیم ماں باپ کے خلاف ایسا انوکھا مقدمہ دائر کرا دیا ہے کہ ہر سننے والا اس ناخلف کی اس حرکت پر غصے میں آ جائے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ماں باپ نے اپنے صدیقی نامی اس بیٹے کو پڑھایا لکھایا اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجوایشن کروا کر وکیل بنایا لیکن یہ نکھٹو 2011سے مسلسل بے روزگار بیٹھا ماں باپ کے خرچ پر پل رہا ہے اور اب اس نے زندگی بھر کے لیے ماں باپ سے خرچ لینے کے لیے ان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے رپورٹ کے مطابق صدیقی کے ماں باپ کا لندن کے علاقے ہائیڈ پارک میں 10لاکھ پاﺅنڈ مالیت کا ایک فلیٹ ہے، جس میں صدیقی گزشتہ 20سال سے مفت رہ رہا ہے۔ یہی نہیں بلکہ اس کے ماں باپ اسے 400پاﺅنڈ فی ہفتہ خرچ بھی بھجوا رہے ہیں۔ تاہم اب وہ خاندانی جھگڑے کی وجہ سے اس کی مفت خوری ختم کرنا چاہتے ہیں جس پر ا س نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔اس نے گزشتہ سال یہی استدعا فیملی کورٹ میں کی تھی لیکن جج نے پہلی ہی پیشی پر اس کا کیس ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔ اب اس نے کورٹ آف اپیل میں درخواست دائر کر دی ہے۔واضح رہے کہ صدیقی نے 2018ءمیں آکسفورڈ یونیورسٹی ...

آن لائن گیم ’ پب جی ‘ پر محبت اور پھر شادی لیکن جب لڑکی اپنے سسرال پہنچی تو

Image
 آن لائن گیم ’ پب جی ‘ پر محبت اور پھر شادی لیکن جب لڑکی اپنے سسرال پہنچی تو آن لائن گیم ’ پب جی ‘ پر محبت اور پھر شادی لیکن جب لڑکی اپنے سسرال پہنچی تو فوری علیحدگی ہو گئی ، ایسا کیا دیکھا ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے  نئی دہلی بھارت میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کے درمیان آن لائن گیم ’ پب جی ‘ کھیلتے ہوئے محبت ہو گئی اور دونوں نے شادی کر لی لیکن جب لڑکی اپنے سسرا ل پہنچی تو جھونپڑی دیکھ کر فوری وہاں سے بھاگ کھڑی ہوئی اور علیحدگی اختیار کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں محبت کی شادی میں انوکھے انجام کا واقعہ پیش آیا کہ جس میں دلہن اپنے سسرال پہنچتے ہی سکتے میں آگئی اور اپنے گھر واپس جانے کا فیصلہ کرلیا۔ موبائل گیم فری فائر کھیلتے ہوئے یوپی کی رہائشی لڑکی کی جموئی کے رہنے والے گیارہویں کے طالب علم سے دوستی ہوگئی جو بعد ازاں محبت میں بدل گئی۔دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا جس کے بعد لڑکی کئی سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے اکیلی لڑکے کے شہر جموئی پہنچ گئی اور دونوں نے مندر جاکر باقاعدہ شادی کرلی۔ یہ واقعہ جموئی ضلع کے صدر سیکشن کے سگگی گاو¿ں میں پیش آیا، لڑکی کی آنکھیں اس...

وہ شہر جہاں رہنے والے سب لوگوں کے پاس اپنے جہاز ہیں

Image
 وہ شہر جہاں رہنے والے سب لوگوں کے پاس اپنے جہاز ہیں نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ہر کالونی میں گھروں کے اندر گاڑیاں پارک کرنے کے لیے جگہ بنائی جاتی ہے لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ امریکہ میں ایک ایسی کالونی ہے جہاں ہر گھر میں ہوائی جہاز پارک کرنے کی جگہ ہے۔ اس شہر میں سب لوگوں کے پاس اپنے جہاز ہیں ا ور وہ انہی پر روزانہ کام پر آتے جاتے ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع کیمرون ایئرپارک نامی شہر ہے، جس کے متعلق ایک ٹک ٹاک صارف @thesoulfamilyنے دنیا کو حقائق بتا کر حیران کر دیا ہے۔ ٹک ٹاکر اپنی ویڈیو میں بتاتا ہے کہ جس طرح ہمارے گیراج میں کاریں کھڑی ہوتی ہیں، کیمرون ایئرپارک کے رہائشیوں کے گیراج میں ہوائی جہاز کھڑے ہوتے ہیں اور جس طرح ہم کاریں استعمال کرتے ہیں، یہ لوگ جہاز استعمال کرتے ہیں۔ اس ویڈیو میں کیمرون ایئرپورٹ کے گھروں کے گیراج اور سڑکیں دکھائی گئی ہیں۔ یہ سڑکیں کسی ایئرپورٹ کی مانند ہوتی ہیں جہاں لوگوں کے گھروں کے باہرکاروں کی طرح چھوٹے چھوٹے طیارے کھڑے ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ میں اپنی نوعیت کی یہ واحد کمیونٹی نہیں ہے۔ امریکہ میں ایسے کئی قصبات...