Advertising

ads

وہ شہر جہاں رہنے والے سب لوگوں کے پاس اپنے جہاز ہیں

 وہ شہر جہاں رہنے والے سب لوگوں کے پاس اپنے جہاز ہیں


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ہر کالونی میں گھروں کے اندر گاڑیاں پارک کرنے کے لیے جگہ بنائی جاتی ہے لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ امریکہ میں ایک ایسی کالونی ہے جہاں ہر گھر میں ہوائی جہاز پارک کرنے کی جگہ ہے۔ اس شہر میں سب لوگوں کے پاس اپنے جہاز ہیں ا ور وہ انہی پر روزانہ کام پر آتے جاتے ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع کیمرون ایئرپارک نامی شہر ہے، جس کے متعلق ایک ٹک ٹاک صارف @thesoulfamilyنے دنیا کو حقائق بتا کر حیران کر دیا ہے۔


ٹک ٹاکر اپنی ویڈیو میں بتاتا ہے کہ جس طرح ہمارے گیراج میں کاریں کھڑی ہوتی ہیں، کیمرون ایئرپارک کے رہائشیوں کے گیراج میں ہوائی جہاز کھڑے ہوتے ہیں اور جس طرح ہم کاریں استعمال کرتے ہیں، یہ لوگ جہاز استعمال کرتے ہیں۔ اس ویڈیو میں کیمرون ایئرپورٹ کے گھروں کے گیراج اور سڑکیں دکھائی گئی ہیں۔ یہ سڑکیں کسی ایئرپورٹ کی مانند ہوتی ہیں جہاں لوگوں کے گھروں کے باہرکاروں کی طرح چھوٹے چھوٹے طیارے کھڑے ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ میں اپنی نوعیت کی یہ واحد کمیونٹی نہیں ہے۔ امریکہ میں ایسے کئی قصبات ہیں جہاں ہوائی جہاز رکھنا اسی طرح معمول کی بات ہے جیسے باقی دنیا میں کاریں رکھی جاتی ہیں۔


The city where everyone lives has their own ship

NEW YORK (Monitoring Desk) - Every colony has an indoor parking space, but you'd be surprised to hear that there is a colony in the United States where every home has an airplane parking space. Everyone in this city has their own ships and they come to work on them every day. According to India Times, this is a city called Cameron Airpark in the US state of California, about which a tick talk user @thesoulfamily has surprised the world by telling the facts.

Tuck Tucker explains in his video that the way cars are parked in our garage, the planes are parked in the garage of Cameron Airpark residents and the way we use cars, these people use planes. This video shows the garages and streets of the houses at Cameron Airport. These roads are like an airport where small planes are parked outside people's homes. It should be noted that this is not the only community of its kind in the United States. There are many towns in the United States where airplanes are as common as cars in the rest of the world.


No comments:

Top Post Ad

ads
Powered by Blogger.