دیہات میں مویشیوں کے ساتھ زندگی گزارنے والے 2 بھائیوں نے اتنی دولت کمالی کہ بل گیٹس
دیہات میں مویشیوں کے ساتھ زندگی گزارنے والے 2 بھائیوں نے اتنی دولت کمالی کہ بل گیٹس بھی حیران پریشان رہ گئے
یورپی ملک آئرلینڈ کے دیہی علاقے میں گائیوں کے ساتھ بچپن اور لڑکپن گزارنے والے دو بھائیوں نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایسا کارنامہ کر دکھایا ہے کہ ان کی کامیابی کے متعلق جان کر بل گیٹس بھی دنگ رہ گئے۔
میل آن لائن کے مطابق ان بھائیوں کے نام پیٹرک اور جان کولیزن ہیں جن کی عمریں اس وقت بالترتیب30اور 32سال ہیں۔انہوں نے ایک دیہاتی پس منظر رکھتے ہوئے لگ بھگ ایک دہائی قبل ٹیکنالوجی کی دنیا میں قدم رکھا اور آج ان کی کمپنی کے اثاثے 70ارب پاﺅنڈ (تقریباً 152کھرب روپے)سے تجاوز کر چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پیٹرک اور جان نے 2010ءمیں ’سٹرائپ‘ (Stripe)نامی کمپنی کی بنیاد رکھی تھی جو ایک آن لائن پے منٹ پراسیسر پلیٹ فارم ہے۔ پیٹراور جان کے چھوٹے سے گاﺅں کا نام ’ڈرومینیئر‘ (Dromineer)ہے، جس کی آبادی لگ بھگ 120نفوس پر مشتمل ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی کمپنی ’سٹرائپ‘ کی قدر میں تین گنا اضافہ ہوا۔آج ہر ایک سیکنڈ میں سٹرائپ کے ذریعے اوسطاً 5ہزار ٹرانزیکشنز ہو رہی ہیں اور بینک آف انگلینڈ کے سابق گورنر مارک کیرنے سٹرائپ کے بورڈ کا حصہ ہیں۔ پیٹرک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ”جب ہم نے سٹرائپ کی بنیاد رکھی تھی، اس وقت پوری دنیا کی ای کامرس مارکیٹ کی جتنی ویلیو تھی، آج اکیلے ہماری کمپنی کی ویلیو اس سے کہیں زیادہ ہو چکی ہے۔“
Two brothers living with cattle in the countryside made so much money that even Bill Gates was shocked.
The two brothers, who spent their childhood and boyhood with cows in the countryside of the European country of Ireland, have done such a feat in the world of technology that even Bill Gates was stunned to learn about their success.
According to Mail Online, the brothers are Patrick and John Collison, now 30 and 32 years old respectively. Having a rural background, they entered the world of technology almost a decade ago and today their company has assets of ارب 70 billion. Pounds (approximately Rs. 152 trillion).
According to the report, Patrick and John founded a company called Stripe in 2010, an online payment processor platform. Peter and John's small village is called Dromineer, with a population of about 120. The value of his company, Stripe, has tripled in the past year. Today, an average of 5,000 transactions are made every second through Stripe, and Mark Carney, former Governor of the Bank of England, is part of Stripe's board. "When we founded Stripe, the value of the global e-commerce market was much higher than it is today, but today the value of our company alone is much higher," Patrick said.
No comments: