کالج ٹرپ کے پیسوں سے اپنا پہلا گانا عادت ریکارڈ کرایا ، عاطف اسلم
کالج ٹرپ کے پیسوں سے اپنا پہلا گانا عادت ریکارڈ کرایا ، عاطف اسلم
گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ انہوں نے کالج ٹرپ کے پیسوں سے اپنا پہلا گانا عادت ریکارڈ کرایا ۔ انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کے والد نے انہیں کالج ٹرپ کے لیے 50 ڈالر دیئے جس سے انہوں نیا پناپہلا گانا ریکارڈ کروایا۔
انہوں نے کہا کہ گانے کی مقبولیت کے بعد لوگ چاہتے تھے کہ وہ گلوکار کو دیکھیں کیونکہ پہلے انہوں نے صرف گانے کی آڈیو ریلیز کی تھی ۔ سامعین کے اصرار پر انہوں نے مزید رقم جمع کی اور گانے کی میوزک وڈیو ریکارڈ کی بس اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اپنے میوزک کیریئر کو آگے بڑھایا۔

Comments
Post a Comment