Advertising

ads

متنازعہ بیان پر لیگی رہنما جاوید لطیف پر تنقید، جوتوں کا ہار پہنانے کا مطالبہ کر دیا گیا

 متنازعہ بیان پر لیگی رہنما جاوید لطیف پر تنقید، جوتوں کا ہار پہنانے کا مطالبہ کر دیا گیا


اتوار 14 مارچ 2021    


”اگر مریم نواز کو کچھ ہوا تو ہم پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے، سانحہ مشرقی پاکستان والا ری پلے نہ کیا جائے“ میاں جاوید لطیف کے متنازعہ بیان پر صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی پریس کانفرنس

لاہور (ڈیلی اردو 14 مارچ 2021) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت میاں جاوید لطیف کے خلاف اُن کے متنازعہ پر کارروائی کرے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک پاکستانی کی حیثیت سے جاوید لطیف کے بیان پر دکھا ہوا۔ عوام کو میاں جاوید لطیف کو جوتوں کا ہار پہنانا چاہیے۔

جاوید لطیف کو کیسے جرات ہوئی کہ وہ مریم نواز کو پاکستان سے زیادہ ضروری قرار دیں۔ فیاض الحسن چوہان نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت اور الیکشن کمیشن جاوید لطیف کے خلاف کارروائی کرے اور اگر جاوید لطیف کے خلاف کسی نے کارروائی نہ کی تو میں خود ان کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دوں گا۔

چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں حکومت کی کامیابی پر بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب پی ڈی ایم کی سالانہ برسی بھی ہو چکی ہے، رضا ربانی کی بطور چیئرمین سینیٹ رولنگ موجود ہے جس کے مطابق چیئرمین کی رولنگ کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

خیال رہے کہ ن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف نے نجی ٹیلی ویژن چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ "اگر مریم نواز کو کچھ ہوا تو ہم پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے، سانحہ مشرقی پاکستان والا ری پلے نہ کیا جائے، بڑا حادثہ ہو جائے گا۔“ انہوں نے کہا تھا کہ جب محترمہ بے نظیر بھٹو پاکستان آئیں تو اُن کی جان کو خطراہ لاحق تھا، اُن کی قتل کے باوجود پیپلز پارٹی نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے، مشرقی پاکستن والا ری پلے نہ کیا جائے۔ میاں جاوید لطیف کے متنازعہ بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی جاوید لطیف کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور اُن سے قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

League leader Javed Latif criticized over controversial statement, demanded to wear shoe necklace


Sunday, March 14, 2021

"If anything happens to Maryam Nawaz, we will not raise the slogan of Pakistan Khepa, the tragedy of East Pakistan should not be replayed" Press Conference of Provincial Minister Fayyaz-ul-Hassan Chauhan on the controversial statement of Mian Javed Latif

Lahore (Daily Urdu 14 March 2021) Provincial Minister for Prisons Fayyaz Al Hassan Chauhan has demanded that the government take action against Mian Javed Latif over his controversy. According to details, the provincial minister for prisons, Fayyaz-ul-Hassan Chauhan, while addressing a press conference, said that as a Pakistani, it was reflected in Javed Latif's statement. The people should put a necklace of shoes on Mian Javed Latif.

How did Javed Latif dare to call Maryam Nawaz more important than Pakistan? Fayyaz-ul-Hassan Chauhan has demanded that the court and the Election Commission take action against Javed Latif and if no one takes action against Javed Latif, I will personally file a case against him.

Commenting on the success of the government in the election of Chairman Senate, he said that now the annual anniversary of PDM has also come, Raza Rabbani as Chairman Senate Rolling is present according to which the Rolling of Chairman has not been challenged in any court. Can go

It may be recalled that PML-N leader Mian Javed Latif while talking on a private television channel had said, "If anything happens to Maryam Nawaz, we will not raise the slogan of Pakistan Khepa. The East Pakistan tragedy should not be replayed. There will be an accident. ”He had said that when Mohtarma Benazir Bhutto came to Pakistan, her life was in danger. Despite her assassination, the PPP chanted the slogan of Pakistan Khepa, but we will not do that, East Pakistan. After the controversial statement of Mian Javed Latif, social media users are also demanding the arrest of Javed Latif and apologizing to the nation.


No comments:

Top Post Ad

ads
Powered by Blogger.