Advertising

ads

کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی، اسلام آباد کے تین علاقے مکمل طور پر سیل

 کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی، اسلام آباد کے تین علاقے مکمل طور پر سیل


اسلام آباد کے تین سب سیکٹرز کو سیل کردیا گیا، سیل کیے جانے والے سب سیکٹرز میں آئی ایٹ فور، ایف الیون ون، اور آئی ٹین ٹو شامل ، ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات

اتوار 14 مارچ 2021


اسلام آباد (ڈیلی اردو تازہ ترین ۔ 14 مارچ2021ء) کورونا وائرس کی تیسری لہر شدید، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے تین علاقوں کو مکمل طور پر بند کردیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے تین سب سیکٹرز کو سیل کردیا گیا ہے ۔ سیل کیے جانے والے سب سیکٹرز میں آئی ایٹ فور، ایف الیون ون، اور آئی ٹین ٹو شامل ہیں ۔ ان سب سیکٹرز کو آج رات سے سیل کیا جا رہا ہے ۔

ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد کاروباری علاقوں ، پارکس کو جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی انڈور سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی، تمام دفاتر صرف 50 فیصد عملے کے ساتھ کام کریں گے، اس سے زیادہ تعداد کو دفتر بلانے پر کارروائی کی جائے گی ۔

بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں آؤٹ ڈور تقریبات میں صرف 300 لوگوں کو شرکت کی اجازت دی گئی ہے جو کہ صرف 2 گھنٹے کے لیے دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ دارالحکومت میں ہونے والے تمام اجتماعات اور تہوار منسوخ کردیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں تہواروں اور اجتماعات کیلئے جاری کیے گئے این او سی واپس لئے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2664 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 200 ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار 121 ہوگئی، این سی او سی کی جانب سے ملک میں 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 6.56 فیصد تک پہنچ گئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 32 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار 508 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 40 ہزار 564 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 94 لاکھ 85 ہزار 702 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 1805 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔ دوسری جانب کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھی 4 روز کیلئے بند کردیاگیا ہے ۔ جبکہ ملک کے کئی شہروں میں جزوی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے ۔ لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ کے متعدد علاقوں میں جزوی لاک ڈاؤن جبکہ صوبہ پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں کو بھی دو ہفتوں کیلئے بند کردیا گیا ہے ۔ حکومتی سطح پر کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

Corona virus spreads rapidly, completely sealing off three areas of Islamabad


Three sub-sectors of Islamabad have been sealed. The sub-sectors to be sealed include I8 Four, F-11 and I-102, DC Islamabad Hamza Shafqat

Sunday, March 14, 2021


Islamabad (Daily Urdu latest. March 14, 2021) The third wave of corona virus is severe, the district administration of Islamabad has completely closed three areas of the city. According to media reports, three sub-sectors of Islamabad have been sealed off. The sub-sectors to be sealed include i8 Four, F11 One, and iTen Two. All these sectors are being sealed from tonight.

A notification issued by DC Islamabad Hamza Shafqat said that following the increase in cases of corona virus in Islamabad, it has been decided to keep business areas and parks completely closed on Friday, Saturday and Sunday. The notification issued by DC Islamabad said that no indoor activities of any kind will be allowed, all the offices will work with only 50% staff, action will be taken on calling more offices.

It has been reported that only 300 people have been allowed to attend outdoor events in Islamabad for only 2 hours. In addition, all gatherings and festivals in the capital have been canceled. NOCs issued for festivals and gatherings in Islamabad have been withdrawn. It should be noted that according to the data released by the National Command and Operations Center (NCOC), 2664 new cases of corona virus have been reported in the last 24 hours, bringing the total number of corona cases in the country to 650,000. It's 200.

The number of active cases of corona virus in the country has risen to 21,121, with the NCOC testing positive for corona virus in the country in 24 hours reaching 6.56%. According to the NCOC, 32 more coronavirus patients have died in the last 24 hours, bringing the total number of deaths from coronavirus in the country to 13,508. According to the NCOC, 40,564 tests for the corona virus have been carried out in the last 24 hours. So far, 9,485,702 code 19 tests have been conducted in the country.
Of the 735 hospitals across the country, 1805 cases of corona virus are of alarming nature. On the other hand, the National Assembly Secretariat has also been closed for four days to check the spread of Corona. While partial smart lockdown has been implemented in many cities of the country. Partial lockdown in several areas of Lahore, Rawalpindi and Gujranwala while all educational institutions in Punjab have also been closed for two weeks. Steps are being taken at the government level to deal with the Corona epidemic.

No comments:

Top Post Ad

ads
Powered by Blogger.