Advertising

ads

گوجرانوالہ، نجی کالج کے لڑکوں کی گرلز کالج کے باہر فائرنگ، ویڈیو وائرل

 گوجرانوالہ، نجی کالج کے لڑکوں کی گرلز کالج کے باہر فائرنگ، ویڈیو وائرل

اتوار 14 مارچ 2021    


ویڈیو میں نجی کالج کے طلباء کو فائرنگ اور ہلڑبازی کرتے دیکھا جاسکتا ہے، طلباء کے پاس خودکار اسلحہ تھا، پولیس واقعے سے مکمل طور پر لاعلم

گوجرانوالہ (ڈیلی اردو ۔ 14 مارچ2021ء) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں نجی کالج کے لڑکوں کی گرلز کالج کے باہر فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجنوں موٹرسائیکلز پر سوار طلباء ، جن کا تعلق ایک نجی کالج سے تھا ، نے گرلز کالج کے باہر ہلڑبازی مچائی اور پھر فائرنگ کردی ۔

بتایا گیا ہے کہ تھانہ سول لائنز کے علاقے میں ضیاء الحق روڈ پر نجی کالج کے طلباء نے الوداعی تقریب کے بعد گرلز کالج کے باہر ہلڑ بازی کی اور خودکار اسلحے سے فائرنگ کی۔ کچھ نوجوانوں نے گرلز کالج کے اندر گھسنے کی کوشش کی جس پر گرلز کالج کے گارڈز نے ہوائی فائرنگ کی ، گارڈز کی فائرنگ کے باعث طلباء وہاں سے فرار ہو گئے ۔ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان کو اس واقعے کا علم نہیں ہے اور نہ ہی کسی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی درخواست جمع کروائی گئی ہے ۔ 
ویڈیو


 Gujranwala: Boys of a private college shoot outside a girls' college, video goes viral

Sunday, March 14, 2021

The video shows private college students firing and rioting, students with automatic weapons, police completely unaware of the incident.

Gujranwala (Daily Urdu. March 14, 2021) The video of the shooting of the boys of a private college outside the Girls College in Gujranwala, Punjab has gone viral on social media. According to media reports, the video, which went viral on social media, showed dozens of students on motorcycles, belonging to a private college, rioting outside the girls' college and then firing.

It has been reported that students of a private college on Zia-ul-Haq Road in the area of ​​Civil Lines Police Station rioted outside the Girls' College after the farewell ceremony and opened fire with automatic weapons. Some youths tried to break into the girls 'college, which was opened fire in the air by the guards of the girls' college. The students fled due to the firing of the guards. Police say they have no knowledge of the incident and no one else

No comments:

Top Post Ad

ads
Powered by Blogger.