رمضان شروع ہونے سے قبل چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
رمضان شروع ہونے سے قبل چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
اتوار 14 مارچ 2021
ملک کے دس بڑے شہروں میں چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے، رمضان سے قبل دیگر اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ، ، حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام
اسلام آباد (ڈیلی اردو 14 مارچ 2021) چینی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ سامنے آیا ہے، ملک کے دس بڑے شہروں میں چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں چینی سب سے مہنگی ہو گئی ہے اور اس کی قیمت 110 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، ملک کے 6 شہروں میں فی کلو چینی 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسلام آباد اور رولپنڈی میں چینی 105 روپے، کوئٹہ، بہاولپور، سیالکوٹ، ملتان اور پشاور میں 100 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے، ملک کے دیگر شہروں میں بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عوام چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے سخت پریشان ہیں۔ رمضان کی آمد پر حکومت کی جانب سے چینی اور اشیاءضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، لیکن پی ٹی آئی حکومت چینی کی قیمتوں کو کنٹرول میں ناکام ٹھہری ہے۔
حال ہی میں گھی اور دیگر اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ سامنے آیا ہے۔ اِسی طرح اوگرا نے پیٹرول کی قیمتوں میں 6 روپے اضافے کی سمری وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے بھجوا دی ہے، بتایا گیا ہے کہ اگر اوگرا کی بھجوائی گئی سمری منظور ہو جاتی ہے تو 15 مارچ سے پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق متوقع ہے۔
Sugar prices rise sharply before Ramadan begins
Sunday, March 14, 2021
The price of sugar has crossed Rs 100 per kg in ten major cities of the country. The prices of other essential commodities have also gone up before Ramadan. The government has failed to control inflation.
ISLAMABAD (Daily Urdu, March 14, 2021): Sugar prices have risen once again, with the price of sugar exceeding Rs 100 per kg in ten major cities of the country. According to the details, according to the Federal Bureau of Statistics, sugar has become the most expensive in Karachi and its price has reached Rs 110 per kg. In six cities of the country, sugar has reached Rs 100 per kg.
Sugar is being sold at Rs 105 per kg in Islamabad and Rawalpindi, Rs 100 per kg in Quetta, Bahawalpur, Sialkot, Multan and Peshawar. Sugar prices have also increased in other cities of the country. The people are deeply disturbed by the sharp rise in sugar prices. With the arrival of Ramadan, the government tries to control the prices of sugar and essential commodities, but the PTI government has failed to control the prices of sugar.
Recently, prices of ghee and other essential commodities have also gone up. Similarly, OGRA has sent a summary of Rs 6 increase in petrol prices to the Federal Cabinet for approval. It has been informed that if the summary sent by OGRA is approved, the new petrol prices are expected to be implemented from March 15.
No comments: