Posts

بجلی صارفین پر مزید 1060ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کا پلان تیار

Image
 بجلی صارفین پر مزید 1060ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کا پلان تیار پلان گردشی قرض ختم کرنے کیلئے تیارکیا گیا، پلان کے تحت سوا 2 برسوں میں فی یونٹ بجلی4 روپے 60 پیسے منہگی کی جائے گی۔ ذرائع پاور ڈویژن اسلام آباد ( 16 مارچ2021ء) حکومت نے بجلی صارفین پر مزید 1060ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کا پلان تیار کرلیا، پاورڈویژن نے گردشی قرض ختم کرنے کیلئے پلان تیارکیا، پلان کے تحت سوا 2 برسوں میں فی یونٹ بجلی4 روپے 60 پیسے منہگی کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پاورڈویژن نے پلان گردشی قرض میں اضافہ ختم کرنے کیلئے پلان تیار کرلیا ہے۔ جس کے تحت بجلی صارفین پر مزید 1060ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، مجوزہ پلان میں سوا2 برسوں میں فی یونٹ بجلی4 روپے60 پیسے منہگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ کابینہ نے توانائی کمیٹی نے پلان کی منظوری دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مالی سال23-2022ء تک گردشی قرض میں اضافہ صفرہو جائے گا۔ بجلی وصولیوں میں بہتری سے204 ارب روپے اضافی آئیں گے۔ بجلی نقصانات میں کمی سے 130ارب روپے کی بچت ہوگی۔ رواں مالی سال بجلی منہگی کرکے40 ارب روپے حاصل کیے جائیں...

ملک میں ماہ شعبان کا آغاز، شب برات 29 مارچ کو ہو گی

Image
 ملک میں ماہ شعبان کا آغاز، شب برات 29 مارچ کو ہو گی رمضان المبارک کے آغاز میں بھی کم وقت باقی رہ گیا، ماہ مبارک کا آغاز 14 اپریل سے ہونے کا امکان لاہور ( 16 مارچ 2021) ملک میں ماہ شعبان کا آغاز، شب برات 29 مارچ کو ہو گی، رمضان المبارک کے آغاز میں بھی کم وقت باقی رہ گیا، ماہ مبارک کا آغاز 14 اپریل سے ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں ماہ شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز کراچی میں ہوا تھا۔ اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اجلاس کے دوران ملک بھر سے چاند کی شہادتیں حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ملک کے کسی کونے سے شعبان کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ملک میں کہیں چاند نظر نہیں آیا۔ جبکہ آج بروز پیر شام کے وقت چاند نظر آنے کے بعد ملک میں ماہ شعبان کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ ماہ شعبان کے آغاز کے بعد ملک میں شب برات 29 مارچ کی شب کو منائی جائے گی۔ جبکہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ہجری کلینڈر کے مطابق ملک میں رمضان المبارک کا آغاز 14 اپریل بروز بدھ سے...

انجینئر محمد علی مرزا قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے

Image
 انجینئر محمد علی مرزا قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے انجینئر محمد علی مرزا پر ہفتہ وار لیکچر کے دوران چاقو سے حملہ کیا گیا۔پولیس جہلم (.15 مارچ2021ء) انجینئر محمد علی مرزا قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق محمد علی مرزا پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے ان کے بازو پر معمولی زخم آیا۔حملہ آور کی شناخت شہزاد علی کے نام سے ہوئی جو لاہور کا رہائشی ہے۔محمد علی مرزا پر حملے کا واقعہ گذشتہ روز پیش آیا تھا جس کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ انجینئر محمد علی مرزا پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ہفتہ وار لیکچر دے رہے تھے۔واضح رہے کہ مئی 2020 میں جہلم پولیس نے انجینئر محمد علی مرزا کو مذہبی منافرت اور مختلف علمائے کرام کے خلاف شر انگیزی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا تاہم عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کردیا تھا.تھانہ سٹی پولیس کے مطابق انجینئر محمد علی مرزا مختلف علمائے کرام کے خلاف مذہبی اشتعال انگیزی پھیلا رہے تھے۔ سٹی پولیس نے منگل کو اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو جیل منتقل کر دیا تھا...

لاہور ہائیکورٹ میں شہباز گل پر گندے انڈے اور سیاہی پھینک دی گئی

Image
 لاہور ہائیکورٹ میں شہباز گل پر گندے انڈے اور سیاہی پھینک دی گئی پی ٹی آئی کارکنان نے شہباز گل پر حملہ کرنے والے لیگی کارکنان کی درگت بنا دی،معاملے پر معاون خصوصی کا موقف بھی سامنے آ گیا لاہور(15 مارچ2021ء) معاون خصوصی شہباز گل کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر ان پر گندے انڈے پھینک دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق آج لاہور ہائیکورٹ میں ایک انتہائی نا خوشگوار واقع پیش آیا،معاون خصوصی شہباز گل لاہور ہائیکورٹ پہنچے تو ان پر لیگی کارکن کی جانب سے انڈے پھینکے گئے۔لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں شہباز گل کو نہ صرف دو انڈے مارے گئے بلکہ سیاہی بھی پھینکی گئی۔ شہباز گل کے ماتھے اور ہاتھ پر سیاہی لگ گئی۔پی ٹی آئی کارکنان نے انڈے پھینکے والے لیگی کارکنان پر پر تشدد بھی کیا۔جب کہ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے۔یہ غنڈہ گردی ہے۔ہم ایک تھپڑ کے جواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے۔ چند روز قبل جب عمران خان خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا تھا تو اس وقت بھی ن لیگ کے رہنماؤں اور پی ٹی آئی کارکنان میں شدید ہنگامہ آرائی...

شادی کے 5 گھنٹے بعد ہی دلہن نے ایسا کام کردیا کہ سسرالیوں کے ہوش اڑگئے

Image
 شادی کے 5 گھنٹے بعد ہی دلہن نے ایسا کام کردیا کہ سسرالیوں کے ہوش اڑگئے بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی کے پانچ گھنٹے بعد ہی لٹیری دلہن گھر کا صفایا کرکے فرار ہوگئی۔ شاہ جہان پور میں ایک خاتون نے اپنے دیور کا رشتہ طے کرانے کیلئے گاؤں کے ایک آدمی سے بات کی۔ اس شخص نے رشتہ کرانے کے بدلے 30 ہزار روپے لیے اور دیور بھابھی کو لے کر فرخ آباد چلا گیا جہاں ایک مندر میں لڑکے کی شادی کرادی گئی۔ دیور بھابھی نئی نویلی دلہن کو لے کر خوشی خوشی اپنے گاؤں واپس آگئے، رات کے وقت جب دولہا کمرے میں گیا تو دیکھا کہ اس کی دلہن غائب ہے۔ ہر جگہ تلاش کرنے کے بعد گھر میں چھان بین کی گئی تو پتہ چلا کہ دلہن کے ساتھ نقدی اور زیورات بھی غائب ہیں۔ متاثرہ خاندان نے لٹیری دلہن کے خلاف پولیس سے رجوع کرلیا ہے جس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی تلاش شروع کردی ہے Only 5 hours after the wedding, the bride did such a thing that the in-laws lost consciousness. In the Indian state of Uttar Pradesh, five hours after the wedding, the lottery bride cleaned the house and fled. In Shah Jahanpur, a woman talked to a man from the v...

ٹک ٹاک بند ہونے کاکوئی افسوس نہیں ،جنت مرزا

Image
 ٹک ٹاک بند ہونے کاکوئی افسوس نہیں ،جنت مرزا مکوآنہ(15 مارچ2021ء) پاکستان میں سب سے زیادہ ٹک ٹاک فالوور رکھنے والی اسٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ انہیں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے بند ہونے پر کسی قسم کا کوئی افسوس نہیں ہے۔سوشل میڈیا فوٹو شیئرنگ سائٹ انسٹاگرام پر جنت مرزا نے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا، سیشن میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جواب دیئے۔ ایک صارف نے جنت مرزا سے سوال کیا کہ آپ کو ٹک ٹاک کے بند ہونے پر دکھ نہیں جس پلیٹ فارم سے آپ کو شہرت ملی تھی اس پر ایک بار پھر پابندی لگ گئی ہے۔صارف کو جواب دیتے ہوئے جنت مرزا نے کہا کہ مجھے دکھ کس بات کا ہوگا جتنی عزت، شہرت اور کام نصیب میں لکھا ہے، وہ مجھے لازمی ملے گا اور شاید ابھی تک مل بھی چکا ہے۔مایوسی حرام ہے لہذا ہمیں کسی بھی فیصلے پر افسردہ نہیں ہونا چاہیے No regrets, Tik Tak, Janat Mirza Makoana (March 15, 2021) Star Janat Mirza, who has the most tick talk followers in Pakistan, has said that he has no regrets about the closure of the video sharing app Tick Talk. Janat Mirza on social media photo sharing...

ویرات کوہلی زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بھارتی کپتان بن گئے

Image
 ویرات کوہلی زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بھارتی کپتان بن گئے بھارتی کپتان نے سارو گنگولی کا منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا احمد آباد (15مارچ 2021ء ) ویرات کوہلی ایک منجھے ہوئے بہترین بلے باز ہیں، آج کل ان کا ستارہ گردش میں ہے، ہر کھلاڑی کی زندگی میں مشکل دور بھی آتا ہے، آج کل ویرات کوہلی کا برا وقت چل رہا ہے، مسلسل ناقص کارکردگی کی وجہ سے ویرات کوہلی ہیرو سے زیرو بن گئے ہیں، بھارتی کپتان سب سے زیادہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے بھارتی کپتان بن گئے ہیں۔ انگلینڈ سے پہلے ٹی ٹونٹی میں بھی کوہلی کو کھاتہ کھولنے کا موقع نہیں ملا،یہ انٹرنیشنل کرکٹ میں 14 واں موقع تھا جب وہ صفر پر آؤٹ ہوئے،اس طرح انھوں نے سارو گنگولی کا منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ یاد رہے کہ کوہلی کو انگلینڈ سے چوتھے ٹیسٹ میں بھی کھاتہ کھولنے کا موقع نہیں ملا تھا۔ ان کے پورے انٹرنیشنل کیریئر میں یہ ان 28 واں ’ڈک‘ تھا۔ Virat Kohli became the Indian captain to be dismissed more often at zero The Indian captain set a negative record for Saro Ganguly Ahmedabad (March 15, 2021) Virat Kohli is a well-rounded batsman, his s...