مصر میں گردن کٹے بچے کی پیدائش کے بعد سفید بالوں والی بچی کی پیدائش پر لوگ حیران
مصر میں گردن کٹے بچے کی پیدائش کے بعد سفید بالوں والی بچی کی پیدائش پر لوگ حیران
بچی کی پیدائش کا عمل آپریشن کے ذریعے انجام دیا گیا۔ اس بچی کے سر پر سفید بال دیکھ کر ہم سب حیران رہ گئے،ڈاکٹر
قاہرہ(ڈیلی اردو۔15 مارچ2021ء) مصر میں چند ماہ قبل گردن کٹے بچے کی پیدائش کے بعد مملکت کی جنوبی گورنری الاقصر میں ایک ایسی بچی نے جنم لیا ہے جس کے سر پر خلاف معمول سفید بال موجود ہیں۔ سفید بال اس کے ماتھے کے اوپر سر کے اگلے حصے پر دیکھے جاسکتے ہیں۔الاقصر شہر کے بین الاقوامی اسپتال میں گائنی وارڈ کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر حامد سید احمد نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ بچی کی پیدائش کا عمل آپریشن کے ذریعے انجام دیا گیا۔
اس بچی کے سر پر سفید بال دیکھ کر ہم سب حیران رہ گئے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا بچی کے سر پر بالوں کی سفیدی کیوں کر ممکن ہے تو ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کیسز اس وقت سامنے آتے ہیں جب بچے کے والدین ایک دوسرے کے قریبی رشتہ دار ہیں۔
اس کیس میں بھی بچی کے والدین کا پہلے سے قریبی رشتہ ہے۔الاقصر شہر کے بین الاقوامی اسپتال میں گائنی وارڈ کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر حامد سید احمد نے بتایا کہ بچی کی پیدائش کا عمل آپریشن کے ذریعے انجام دیا گیا،الاقصر شہر کے بین الاقوامی اسپتال میں گائنی وارڈ کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر حامد سید احمد نے بتایا کہ بچی کی پیدائش کا عمل آپریشن کے ذریعے انجام دیا گیا،ان کا کہنا تھا کہ وہ ویسے تو زچگی کے بے شمار کیسز نمٹا چکے ہیں۔
اس سے قبل اس نوعیت کے دو کیسز دیکھ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پیدائش کے وقت کسی بچے کے سر پرسفید بال ہوں تو اس بچے کی صحت پر مستقبل میں بھی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ ایسے بچوں کی سماعت متاثر ہوسکتی ہے۔خیال رہے کہ مصر میں گذشتہ ستمبر میں ایک ایسا بچہ پیدا ہوا جس کی گردن کا ایک حصہ کٹا ہوا تھا۔ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ ایسا ہونے کی وجہ اس کی ماں کی طرف سے استعمال کی جانے والی ادویات کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔
People are shocked at the birth of a white-haired girl after the birth of a decapitated child in Egypt
The baby was delivered by caesarean section. We were all amazed to see the white hair on this girl's head, Doctor
Cairo (Daily Urdu. March 15, 2021) After the birth of a child with a decapitated baby in Egypt a few months ago, a girl has been born in the southern governorate of Luxor with unusual white hair on her head. White hair can be seen on the front of her head above her forehead. Dr. Hamid Syed Ahmed, a consultant at the Gynecology Ward at Al-Aqsa International Hospital, told Arab TV that the baby was delivered by caesarean section.
We were all amazed to see the white hair on this girl's head. When asked why it is possible to whiten the hair on a girl's head, he said that such cases occur when the child's parents are close relatives.
In this case too, the parents of the girl are already close. Dr. Hamid Syed Ahmed, Consultant, Gynecology Ward, Al-Aqsar International Hospital, said that the birth of the girl was performed through an operation. Dr. Hamid Syed Ahmed, a consultant of Gaini Ward, said that the birth of the baby girl was done through an operation. He said that he has dealt with many cases of maternity.
I have seen two cases of this nature before. "If a baby has white hair on its head at birth, it can affect the baby's health in the future," he said. The hearing of such children may be affected. It is believed that a child was born in Egypt last September with a part of the neck cut off. Doctors believe that this may be due to the medication used by her mother.
No comments: