Advertising

ads

ٹریفک قانون کی خلاف ورزی، سینیٹر فیصل جاوید خان کو جرمانہ کردیا گیا

 ٹریفک قانون کی خلاف ورزی، سینیٹر فیصل جاوید خان کو جرمانہ کردیا گیا




پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان نے دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہیں باندھا تھا، جس کے باعث اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ان کا چالان کیا


اتوار 14 مارچ 2021

اسلام آباد (ڈیلی اردو تازہ ترین ۔ 14 مارچ2021ء) نئے پاکستان میں اب کوئی بھی قانون سے مبرا نہیں ہے ، ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان کا بھی چالان کردیا ۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ایک افسر فیصل جاوید خان کا چالان کررہا ہے، جبکہ فیصل جاوید اس کے پاس کھڑے ہیں ۔

واضح رہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں کسی کو بھی رعایت نہیں دی جا رہی ہے۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے کے باعث حادثات رونما ہوتے ہیں اور کئی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں ۔ سڑک پر تیز رفتاری کے باعث حادثات میں کافی حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے


Violation of traffic law, Senator Faisal Javed Khan was fined


PTI leader Faisal Javed Khan did not fasten his seat belt while driving, as a result of which Islamabad Traffic Police challaned him.


Sunday, March 14, 2021

Islamabad (Daily Urdu latest. March 14, 2021) In the new Pakistan, no one is free from the law, the traffic law for violating the Islamabad traffic police also challaned PTI leader Senator Faisal Javed Khan.

In a picture released on social media, it can be seen that an officer of Islamabad Traffic Police is challaning Faisal Javed Khan, while Faisal Javed is standing next to him.

It should be noted that strict action is being taken by the traffic police against the violators of the rules and no concession is being given to anyone in this regard. Failure to follow traffic rules leads to accidents and many lives are lost. Accidents have increased significantly due to high speeds on the road.

No comments:

Top Post Ad

ads
Powered by Blogger.